شیخ بھورو رحمۃ اللہ علیہ
آپ شیخ عبدالقدوس علیہ الرحمہ کے مریدوخلیفہ تھے۔شیخ بھورو ابتداءً رنگریزی کا پیشہ کرتے تھے، پہلے وہ ہندو تھے، پھر آپ کے دست فیض رس پر مسلمان ہوکر اپنا پیشہ چھوڑ دیا اور یاد الٰہی میں مصروف ہوکر بلند پایہ کے بزرگ بن گئےاور لوگوں کے قلوب کو اللہ تعالیٰ کے رنگ صبغۃ اللہ سے رنگنے لگے۔ آپ کی982ھ میں وفات ہوئی۔
(اقتباس الانوار)