شیخ ڈاکٹر مفسر محدث فقیہ عارف باللہ
رجب صبحی دیب (دمشق،شام) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ملک شام کے معروف عالم دین اور سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت شیخ ڈاکٹر محدث مفسر فقیہ عارف باللہ حضرت رجب صبحی دیب ۱۰ رمضان المبارک وقت عصر ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۵جون ۲۰۱۶ء اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔
حضرت کی نمازِ جنازہ ۱۱ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۶ جون ۲۰۱۶ء جامعہ ابو النور میں ادا کی جائے گی اور ان کے خاندانی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔