آپ شیخ عبدالہادی بن شیخ عنایت اللہ صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراورمریدو
خلیفہ و سجادہ نشین تھے۔آپ اسم بامسمّےٰ فیض مجسم تھے۔
برادری میں اصلاح
کتاب انوارالقادریہ میں ہے:
"اگرمعاصرین برادری کی رخنہ اندازی سے مریدانِ خاندان میں اختلاف و تشتت رونماہوا۔مگر آپ کے حسن تدبّر اورزورِ تصرّف نے سب فروکردیئےاورسب مطیع و منقاد اور آپ کے فیض سے بہرہ یاب ہو گئے۔دورونزدیک آپ کے کمالات کاشُہرہ تھا"۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔ا۔شیخ بڈھاصاحب ؒ۔۲۔شیخ محمد صاحبؒ یہ لاولد فوت ہوئے۔
مدفن
شیخ فیض بخش کی وفات ۱۲۰۵ھ میں ہوئی۔مزاربھلوال شریف ۔گورستانِ سلیمانیہ میں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)