شیخ ابراہیم بن اسمٰعیل رملی تشبیلی: فقہاء السیار میں سے فقیہ فاضل،عالم بالفرائض،ادیب،خلیق متواضع تھے۔رملہ میں پیدا ہوئے اور ہوش سنبھالنے پر قاہرہ کو تشریف لے گئے جہاں امام رئیس حنفیہ وغیرہ فضلائے سےعلوم حاصل کیے اور اپنے شہر میں واپس آکر درس اور افادہ خلائق میں مشغول ہوئے یہاں تک کہ علمائے کثیر نے آپ سے اخذ کیا۔وفاتآپ کی رملہ میں ۱۱۴۹ھ میں ہوئی۔ ’’زیب خلقت‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)