شیخ امام الدین ابدال نے اگر چہ خرقۂ خلافت شیخ بدر الدین غزنوی سے حاصل کیا تھا تاہم آپ کو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار قدس سرہٗ کی صحبت بھی ملی ہے۔ آپ بڑے بلند ہمت بزرگ تھے اور ہمیشہ گوشہ نشین رہتے تھے۔ شیخ امام الدین ابدال کی عمر دراز تھی اور حضرت سلطان المشائخ کے زمانے تک زندہ رہے۔ آپ نے ۷۸۰ھ میں وصال فرمایا۔
(اقتباس الانوار)