آپ شیخ عبدالواحد بن شیخ رحیم داد صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراور مریدو خلیفہ و سجادہ نشین تھے۔
حضوری درگاہ
آپ صاحب صحووسکرتھے۔شان صمدیت آپ پر غالب تھی۔تصرّفات کرامات آپ کے ظاہر و باہر تھے۔تمام اولادِ حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کا احترام کرتی تھی۔ اکثر درگاہِ سلیمانیہ پر حاضر رہتے۔ہرچند ارادت مند ملتجی ہوتے۔مگرآپ دربارسے غیرحاضر نہ ہوتے۱؎۔
۱؎انوارالقاریہ ۱۲ سید شرافت
اولاد
آپ کے تین بیٹے تھے۔
ا۔شیخ عبدالہادی صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔ ان کا ذکر پانچویں باب میں آئے گا۔
۲۔شیخ گل شیر صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔
۳۔شیخ محمد شفیع صاحب رحمتہ اللہ علیہ۔ان کا ذکر پانچویں باب میں آئے گا۔
؎ شیخ گل شیر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے ایک فرزند سَیدمحمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ شیخ سید محمد صاحبؒ کے دوبیٹے تھے۔شیخ شیرمحمد صاحب ؒ لاولاد۔ شیخ رکن الدین صاحبؒ۔
؎ شیخ رکن الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ موضع رنمل ضلع گجرات میں سکونت گزین
ہوئے۔ ان کے چار بیٹے ہوئے۔
شیخ امام الدین صاحب لاولد۔شیخ خدابخش صاحب لاولد۔شیخ میراں بخش صاحب۔ شیخ
سردارشاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ۔
؎ شیخ میراں بخش صاحب ۱۳۷۵ھ میں ضعیف العمر موجودہیں۔ان کے دو بیٹے ہوئے۔
؎ صاحبزادہ حاکم شاہ صاحب موجودہیں۔صاحبزادہ حیاتیانوالہ ملنگ صورت لاولد فوت
ہوئے۔
؎ شیخ سردارشاہ صاحب کے پانچ بیٹے ہیں۔صاحبزادہ عنایت حسین۔صاحبزادہ ولایت
حسین۔صاحبزادہ فضل حسین۔صاحبزادہ منظور حسین۔صاحبزادہ بشیرحسین۔ پانچوں
اس وقت موجود ہیں۔
شیخ عنایت اللہ کی قبر بھلوال شریف گورستان سلیمانیہ میں ہے۔
وفات ۱۱۴۸ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)