آپ تاج العارفین ابوالوفا قدس سرہ کے مرید اور خلیفۂ خاص تھے صاحب کشف و کرامت تھے آپ کی توجہات عالیہ سے بے پناہ مخلوق خدا ہدایت یافتہ ہوئی آپ حضرت غوث الاعظم کے احباب اور اصحاب میں سے تھے اور آپ سے ہی فیض نامہ حاصل کیا تھا۔
ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور کہنے لگا حضرت مجھے کعبۃ اللہ کی زیارت اور طواف کی اجازت دیں میں سفر حج میں تن تنہا جانا چاہتا ہوں حضرت نے اپنا کوزہ اسے دیا فرمایا سفر میں جہاں بھوک اور پیاس لگے اس کوزہ سے ٹھنڈا میٹھا پانی اور روٹی ملے گی دورانِ سفر واقعی ایسا ہی ہوتا رہا۔
آپ ۵۶۱ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار پر انوار جبل حمرین پر واقع ہے۔
شیخ دین ماجد چو زین دنیائے دوں رحلتش سردارِ ماجد آمداست ۵۶۱ھ
|
|
رفت ہمچو سر و در باغ جنان نیز ماجد ہادی الاسرار خواں ۵۶۱ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)