آپ حضرت حاجی محمد نوشاہ گنج بخش قادری قدس سرہ کے خاص مریدوں میں سے تھے، (ان کا ذکر خیر مخزن دوم سلسلہ عالیہ قادریہ اعظمیہ میں گزر چکا ہے) آپ بڑے عجیب و غریب حالات اور احوال کے مالک تھے، بسا اوقات حیوانات سے گفتگو فرمایا کرتے تھے، جس چیز پر توجہ فرماتے اس میں فوراً تبدیلی آجاتی اگر کسی انسان پر نگاہ التفات ڈالتے تو اسے مست بادۂ الست کردیتے جذب و استغراق میں رہتے، آپ کی وفات ۱۱۱۵ھ میں ہوئی۔
شیخ مٹھا پری دین مجذوب حق سالِ ترحیلش چو جستم از خرد
|
|
رفت از دنیا بجنت یافت جا گشت از ہاتف ندا شیر خدا ۱۱۱۵ھ
|
(حدائق الاصفیاء)