آپ شیخ عنایت اللہ بن شیخ عبدالواحد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنددوم اور مریدو خلیفہ تھے۔
روایت
حضرت سیّد حافظ محمد حیات صاحب ربانی برخورداری رحمتہ اللہ علیہ نے کتاب تذکرہ نوشاہیہ میں ایک روایت آپ کی زبان سے درج کی ہے۔جس میں ایک سپاہی کا شیخ رحیم داد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادہ کو طمانچہ مارنااور سزایاب ہونامنقول ہے۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند شیخ محمد حافظ صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
شیخ محمدحافظ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے دو بیٹے تھے۔شیخ غلام شاہ صاحب لاولد شیخ موج الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔یہ دونوں بھائی بھلوال شریف سے چل کر رسول نگرضلع گوجرانوالہ میں سکونت گزین ہوئے۔
شیخ موج الدین المعروف موج دریاصاحب رحمتہ اللہ علیہ کے دوبیٹے تھے۔شیخ ماہی صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔شیخ عمرشاہ صاحب لاولد۔
شیخ ماہی شاہ صاحب رحمتہ اللہ کا ذکرآٹھویں باب میں آوے گا۔
مدفن
شیخ محمد شفیع کی وفات ۱۱۵۹ھ میں ہوئی۔قبربھلوال شریف گورستان سلیمانی میں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)