آپ شیخ احمد شاہ بن شیخ جیون شاہ صاحب مانگہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے چھٹے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت شیخ محمداحسن بن شیخ احمد جی صاحب مجذوب سلیمانی گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔
عادات و اطوار
آپ بلند قامت،تنومندجسیم تھے۔آپ کے چہرہ سے رعب و جلالیت مترشح ہوتی تھی۔منہ پر بات کردینااور کسی سے خوف نہ کرناآپ کا شیوہ تھا۔آپ کے وجد کی حالت قابل مشاہدہ ہوتی تھی۔کچھ ارادت مندوں کاحلقہ بھی تھا۔روزانہ گھوڑے پر سوار ہوکرگردونواح کے دیہات کی سیر کیاکرتے۔
اولاد
آپ کے سات بیٹے تھے۔
ا۔شیخ رسول شاہ صاحب لاولد۔
۲۔شیخ محبوب شاہ صاحب لاولد۔
۳۔شیخ نواب شاہ صاحب لاولد۔
۴۔شیخ لال حسین صاحب موجود۔
۵۔صاحبزادہ محمد حسین اگرویہ میں موجودہیں۔گانے بجانے کے شوقین ہیں۔
۶۔شیخ غلام حسین صاحب لاولد۔
۷۔ شیخ عنایت حسین صاحب لاولد۔
؎ شیخ لال حسین صاحب موضع اگرویہ میں اپنےوالد کے جانشین ہیں۔۱۳۷۵ھ میں
موجودہیں ۔ان کا لڑکاصاحبزادہ حسین علی نام موجود ہے۔سلمہااللہ تعالیٰ۔
یارانِ طریقت
آپ کے خاص مرید یہ ہیں۔
۱۔صاحبزادہ محمد حسین صاحب فرزند پنجم
۲۔شاہ محمد ولد رحماں مصلّی اگرویہ
۳۔رمضان رنگریز بَنبل والہ
تاریخ وفات
شیخ نذرالدین کی وفات بُدھوار۔سولھویں صفر ۱۳۶۹ھ میں ہوئی۔قبراگرویہ ضلع گجرات میں اپنے والد صاحب کے جوار میں ہے۔
مادہ تاریخ ہے۔ "غمگسارِ اولیأ"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)