آپ سلسلہ شطاریہ کے اعاظم خلفاء اور کبری مشائخ میں سے تھے بڑے صاحب تصرف اور مظہر خوارق و کرامت تھے۔ بڑے صاحب ذوق و شوق سکر و جذب تھے۔ آپ کے لاتعداد مرید تھے شہر میرٹھ میں سکونت پذیر تھے۔ مغل بادشاہ نورالدین محمد جہانگیر بادشاہ آپ کے معتقدین میں سے تھا۔
مخبرالواصلین نے آپ کا سن وصال ۱۰۴۲ھ لکھا ہے۔ اور آپ کا مزار پر انوار میرٹھ کے مضافات میں ایک قصبہ میں ہے۔
ولی جہاں حضرت شیخ پیر بتاریخ وصلش ندا شد ز دل
|
|
کہ تم شُد براد کار علم و عمل کہ پیر زماں دستگیر ازل ۱۰۴۲ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)