آپ کا اصل نام شجاع الشیرتھا۔جوپنجابی محاورہ میں سجاول شیرمشہورہوا۔آپ شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ارادت وبیعت آپ کی اپنے داداصاحب شیخ صِدقی شاہ بن شیخ خان بہادرصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے ہوئے۔
۱۔سائیں عنایت حسین صاحب ۔یہ ملنگ صورت۔قلندرانہ اطوار اثناعشری خیالات رکھتے ہیں۔ بھنگ ۔چرس ۔افیون کا استعمال کرتے ہیں۔لحیم جسیم ہیں اس وقت ۱۳۷۵ھ میں موجود ہیں۔
۲۔سائیں ولادت حسین صاحب مرحوم۔
مدفن
شیخ سجاول شیر کی وفات ۱۳۱۱ھ میں ہوئی۔قبررسول نگر گورستان شیخ پُھلّے شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)