آپ شیخ شرف الدین بن شیخ ناصرالدین صاحب ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرےبیٹے تھے۔ بیعت و خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ صاحب سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل تھی۔
اخلاق وعادات
آپ نیک نہاد۔درویش مرد۔مسکین طبع۔حلیم مزاج تھے۔زیادہ گفتگوکو پسند نہ فرماتے۔دنیااوراہل دنیاسے کوئی سروکارنہ رکھتے روزانہ صبح کے وقت موضع اگرویہ اور سارنگ کی اور عصر کے وقت ساہنپال کی گدائی کیا کرتے۔آپ کی ہردروازہ پریہ صداہوتی تھی۔
"فضل سائیں دا"۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند شیخ محمد عالم صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
یارطریقت
آپ کا ایک مریدخوشی محمد بافندہ ساکن اگرویہ تھا۔
تاریخ وفات
شیخ شاہ محمد کی وفات بعارضہ اسہال،منگلوار کی رات۔وقت نیم شب۔دوسری جمادی الاخریٰ ۱۳۵۱ھ میں ہوئی۔مزار گورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے۔ آیت شریف "غُفرَانَکَ"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)