حضرت شیخ شہاب الدین
حضرت خواجہ گنجشکر کے دوسرے بیٹھے کا اسم گرامی شیخ شہاب الدین تھا۔ آپکا پیشہ سپاہ گری تھا۔ اسکے علاوہ آپ عالم و فاضل بھی تھے۔ اور اکثر اپنے والد ماجد کی خدمت میں رہا کرتے تھے۔ حضرت سلطان المشائخ فرماتے ہیں کہ میرے اور شیخ شہاب الدین کے درمیان دوستی تھی۔ ایک دفعہ مجھ سے حضرت گنجشکر قدس سرہٗ کے حق میں بلا ارادہ خطا سرزد ہوگئی تھی جو شیخ شہاب الدین کے ذریعے معاف کرائی گئی۔ شیخ شہاب الدین کے پانچ لڑکے تھے۔ آپ کا مزار حضرت گنجشکر کے روضہ کے متصل غربی جانب ہے۔ پہلے یہ جگہ حضرت خواجہ گنجشکر کیلئے مخصوص کی گئی تھی لیکن شیخ شہاب الدین نے اپنے بھائیوں کی منت و سماجت کر کے یہ مقام اپنے لیے حاصل کیا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔
(اقتباس الانوار)