آپ پیشہ کے اعتبار سے جولاہے تھے مگر حضرت شیخ سلیم فتح پوری کے مرید تھے ریاضت زہدو تقویٰ سے زندگی بسر کی اور صاحب کرامت و استقامت ہوگئے۔ آپ کا نام زہریلے جانوروں کے حملہ کے خلاف اکسیر کا کام کرتا ہے خصوصاً سانپ کا زہر آپ کے نام سے ہی معدوم ہوجاتا ہے آپ کوہ مانک پور میں رہا کرتے تھے۔ صاحب شجرہ چشتیہ نے آپ کا سال وفات ۹۸۲ھ لکھا ہے۔
با ہزاں اتقا شد در بہشت
چوں تقی روشن ضمیر حق پرست
بہر سال ارتحال آنجناب
شد نداز عقل پیر حق پرست
۹۸۲ھ