شاہ فقیر اللہ علوی
حضرت خواجہ فقیر اللہ علوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:فقیراللہ ۔لقب:حاجی،علوی نسب کی وجہ سے "علوی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: عارف باللہ حضرت علامہ حاجی فقیر اللہ علوی بن عبدالرحمن بن شمس الدین۔علیہم الرحمہ ۔۔ آپ سلسلہ نسب میں علوی ہیں یعنی امیر المومنین خلیفۃ المسلمین حضرت سید نا علی المرتضیٰ کے فرزندار جمند حضرت امام محمد بن حنفیہ کی اولاد میں سے ہیں ۔ تاریخِ ولادت: گیارہویں صدی ہجری کے بالکل اوائل میں گاؤں "روتاس " ضلع جلال...