شیخ عمردینی رحمۃ اللہ علیہ
شیخ عبدالقدوس کے ایک مرید شیخ عمردینی بھی تھے وہ اگرچہ آپ کے خلیفہ تھے لیکن ان کا قلبی رحجان زیادہ تر شیخ عبدالرزاق کی طرف تھا۔ شیخ عبدالرزاق ایک دن شیخ عبدالقدوس سے ملنے کی غرض سے آپ کے پاس آئے اس وقت آپ پر ایک خاص قسم کی حالت طاری تھی، جب ہوش میں آئے تو اپنے تمام مریدوں کو شیخ عبدالرزاق سے ملایا اور شیخ عمردینی کا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں دیتے ہوئے فرمایاکہ یہ آپ کا مرید اور آپ کی نظر شفقت کا متمنی ہے اس کے بعد شیخ عمردینی اُٹھے اور شیخ عبدالرزاق کی غایت درجہ تعظیم و تکریم کی۔
(اقتباس الانوار)