لاہور میں قیام پذیر تھے، بڑے بلند قامت جسیم، مہیب شکل اور توانا تھے، بہت بڑی پگڑی زیب سر رکھتے تھے، صاحب کشف جلی اور اشراق باطن تھے۔
شیخ قطب العالم فرماتے ہیں میں نے ایک بار شیخ یوسف کو لاہور کی منڈی میں کھڑے پایا، بڑی عارفانہ اور پُراسرار گفتگو فرما رہے تھے مجھے دیکھا تو بڑی راز دارانہ باتیں کرنے لگے ایسی باتیں ظاہر کیں جو علام الغیوب ہی جانتا تھا۔
(حدائق الاصفیاء)