کنیّت ابو محمد تھی صاحب اسرار و معارف و کرامت بزرگ تھے آپ نے حضرت سید عبدالقادر غوث اعظم کی مجالس سے بڑا فیض حاصل کیا خرقۂ خلافت حضرت شیخ علی ہیتی سے پایا شیخ علی ہیتی تاج العارفین ابوالفرماء کے خلیفہ اور وہ شیخ ابو محمد شنبگی اور وہ شیخ ابوبکر بطانجی کے خلیفہ تھے شیخ ابوبکر بطانجی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے اویسی تھے حضرت بطانجی ان سے روحانی فیض حاصل کیا حضرت صدیق اکبر نے آپ کو خواب میں خرقہ عالیہ عطاء فرمایا تھا جو شیخ علی ہیتی تک پہنچا اور پھر یہ خرقہ شیخ یونس کو عطا کیا گیا آپ کے بعد یہ خرقہ عالیہ غائب ہوگیا وہ تصوف کے فرقہ یونسیہ کے بانی تھے۔
حضرت شیخ یونس ذیعقدہ ۶۱۹ھ میں فوت ہوئے تھے آپ کا مزار پُر انوار رباط یعقوبی میں ہے۔
رفت چوں درجنت والا رزین دار فنا رحلتش یونس مقدس پیر عابد کن شمار ۶۱۹
|
|
یونس دین محمد مقتدائے دوجہاں نیز یونس ابن یوسف صوفی محمود داں ۶۱۹
|
(خزینۃ الاصفیاء)