آپ حضرت فرید شکر گنج قدس سرہ کی اولاد میں سے تھے شیخ یوسف بن شیخ محیط الدین المعروف شاہ حیط بن شخ الدین المشہور شاہ شیخو بن شمس الدین بن نصیر الدین بن بدر الدین سلیمان بن حضرت فرید الحق والدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔
آپ کو کرامات تو ورثہ میں ملی تھیں آپ راہ سلوک میں اپنے والد کے قدم قدم پر گامزن ہؤےآپ نے ابتدائی عمر اجودہن(پاک پتن) میں گزاری بڑے مجاہدے اور ریاضتیں کیں ایک دن غیبی آواز آئی یوسف بیت اللہ کو روانہ ہونے کی تیاری کرو اور حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے کی زیارت کا شرف حاصل کر و آپ یہ حکم پاتے ہی تین بھائیوں کو ساتھ لے کر خشکی کے راستہ دیار حبیب کو روانہ ہوئے ادائے حج ادا کرنے کے بعد حضور کے روضہ اطہر پر حاضری دی وہاں سے اجازت پاکر قلعہ امیر کی طرف روانہ ہوئے وہاں کے والی عادل شاہ(حکمران خاندیس) نے آپ کا بڑھ کر استقبال کیا اور بڑی مسرّت کا اظہار کیا آپ عادل شاہ سے رخصت ہوکر سیدھے پاک پتن آئے اہل و عیال کو ساتھ لے کر برہان پور چلے گئے اور باقی عمر وہاں ہی قیام فرما رہے۔
ہم نے یہ حالات معارج الولایت سے نقل کیے ہیں صاحب معارج الولایت نے آپ کا سن وفات نہیں بتایا مگر شجرہ چشتیہ میں آپ کی وفات ۹۵۰ھ کو لکھی ہے۔
چو یوسف یوسف مصر محبت
ز دنیا رخت خود بربست بہشت
خرد ہیت محبت گفت تاریخ
۹۵۰ھ
وگر فر مود کامل یوسف چشت
۹۵۰ھ