محمد بن مصلح الدین مصطفیٰ قوجوی المعروف بہ شیخ زادہ رومی: محی الدین لقب تھا،جامع معقول و منقول اور حاوی فروع واصول تھے۔مدت تک قسطنطنیہ میں مدرس رہے۔وقایہ و مفتاح و سراجیہ کی شرحیں تصنیف کیں اور تفسیر بیجاوری پر نہایت مفید اسہل عبارت میں حواشی تصنیف کیے جوآٹھ جلد میں تھے پھر ان میں تصرف کر کے ان کو زیادہ کیا چنانچہ دونوں نسخے مشتہر ہوگئے اور کاہوں نے ان کو قلم بند کرلیا یہاں تک دونوں م یں کچھ فرق نہیں سمجھا جاتا۔وفات آپ کی ۹۵۰ھ یا ۹۵۱ھ میں ہوئی۔
(حدائق الحنفیہ)