اسم گرامی اوحدالدین تھا۔ والد گرامی کا اسم گرامی ضیاءالدین مسعود بن محمد بن علی بن احمد بن عمر بن اسماعیل بن شیخ ابو علی دقاق قدس سرہم تھا۔ خرقہ خلافت اپنے والد محترم سے حاصل کیا جنہوں نے چار واسطوں سے شیخ ابوالنجیب سہروردی سے خرقہ خلافت حاصل کیا تھا حضرت شیخ ابوبکر ہمدانی کی صحبت میں رہے آپ کے والد فرمایا کرتے تھے کہ میں نے جو کچھ اللہ سے مانگا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے عبداللہ کو عطا فرمادیا ہے میں نے تو ایک روشن داں طلب کیا تھا مگر اللہ نے میرے بیٹے پر اپنے انوارِ رحمت کے دروازے کھول دئیے۔
آپ کی وفات ۶۸۶ھ میں ہوئی تھی۔
اَوحد الدین شیخ عبداللہ ضیاء وصلش عبداللہ مرشد کن رقم ۶۸۶ھ
|
|
یافت چوں از دہر رخت مکان نیز ہادی عاشق صادق بخواں ۶۸۶ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)