آپ کا اسم گرامی اسحاق تھا، آپ کے والد کا نام محمد تھا، آپ علماء و مشائخ میں مقبول تھے سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور عمرو بن عثمان مکی کے ہم صحبت تھے، کئی سال مکہ مکرمہ میں مجاوری کرتے رہے، ابو یعقوب صرفی کے مرید خاص تھے۔
آپ ۳۲۹ھ میں فوت ہوئے، بعض تذکروں میں ۳۳۰ھ درج ہے۔
شد چو یعقوب از جہاں در خلد گفت مطلوب دین ابو اسحاق ۳۲۹ھ
|
|
سالِ وصلش شد از خرد مطلوب ہم امام ولی ابی یعقوب ۳۳۰ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)