آپ سیدالفقراوصاحب مقامات بلند تھے۔شیخ روشن شاہ بن شیخ رحیم داد صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ
علیہ کے فرزنداکبرتھے۔آپ کا فیض عام تھا۔
تسخیر جنّات
آپ نے تسخیر جنّات کا عمل کیاتھا۔طائفہ جنّات آپ کے زیرِ اثر اور حلقہ بگوش سے تھا۔
بےادب کو سزاپہنچانا
منقول ہے کہ ایک روزآپ بھلوال شریف کےکوچہ میں جارہے تھے۔کسی عورت نے بغرض بے ادبی اپنے برتنوں کا غسیلہ یعنی مستعمل پانی آپ پر ڈال دیا۔آپ نے ایک جن کو اس پر مسلط کردیا۔جس نے اس کو بہت تنگ کیا۔آخر اُس نے آکر معافی لی۔تب وہ جن دُورہوا۔
شیخ علی محمد رحمتہ اللہ علیہ کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔قبربھلوال شریف میں ہے۔ وفات ۱۱۴۹ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)