آپ میر محمد کبروی کے خلفائے عظام میں سے تھے۔ بڑی ریاضتیں کیں۔ بڑے مجاہدوں میں سے گزرے۔ دنیا کے مختلف خطوں کے سفر کئے عجیب و غریب حالات سے گزرے حرمین الشریفین میں حاضری دی واپسی پردکن میں قیام کیا۔ سینکڑوں لوگوں کو سلسلہ کبرویہ میں داخل کیا شاہ عالم اورنگ زیب بہاءالدین ان دنوں دکن میں ناظم تھے۔ وہ آپ کے معتقد ہوگئے بڑے اخلاص سے پیش آئے حضرت شیخ حسین نے آپ کو بلایا اور کہا کہ آپ اپنے والد شاہجہان کی وفات کے بعد سارے ہندوستان کے حکمران نبوگے۔ دکن سے کشمیر کو روانہ ہوئے راستہ میں سخت بیمار ہوگئے بڑی مشکل سے وطن پہنچے ۱۱۲۲ھ میں واصل بحق ہوئے۔
سید والا حسین اہل دل سال ترحیلش چو جستم از خرد
|
|
بود درچشم دو عالم نور عین شد عیاں ہادی و دین فضل حسین ۱۱۲۲ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)