خلف الرشید شیخ نوجمال بن شیخ محمد آفتاب بن شیخ تاج محمود صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے عم حقیقی شیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ کے مریدو خلیفہ تھے۔اکثر سیروسیاحت کیاکرتے۔
محبّت
منقول ہے کہ آپ کا کسی گوجرکے ساتھ پیارتھا۔اُسی کےگھرڈیرہ رکھتے اُسی کے گھرمیں آپ کی وفات ہوئی۔آخری وقت میں اس کو وصیّت کی کہ ہماری قبراپنے گھرکے صحن میں بنانا۔چنانچہ اس نے اس طرح کیا۔اس کوآپ کی برکت سے مال واولاد میں کافی اضافہ ہوا۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند شیخ صِدقی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
وفات ۱۲۲۹ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)