مشہورنام خیرشاہ تھا۔خلفِ اصغر شیخ چراغدین بن شیخ بودلے شاہ بن شیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ آپ کی بیعت طریقت میاں امام شاہ بن میاں اکابرشاہ صاحب رحمانی بِھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔انہیں سے خلافت و اجازت حاصل کی۔آپ لاولد فوت ہوئے۔
یارانِ طریقت
آپ کےخواص احباب یہ تھے۔
۱۔شیخ عطرشاہ بن شیخ بٹھوشاہ صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ بَسرار ضلع سیالکوٹ
۲۔شیخ شاہ دین بن شیخ بٹھو شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ بَسرار ضلع سیالکوٹ
۳۔شیخ عمرالدین بن شیخ شرف الدین صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ ساہنپال شریف ضلع سیالکوٹ
۴۔شیخ غلام محمد بن شیخ شرف الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ ساہنپال شریف ضلع سیالکوٹ
۵۔شیخ بنے شاہ بن شیخ فرمائش دین صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کوٹ پیجو ضلع سیالکوٹ
۶۔شیخ چنن شاہ بن شیخ فرمائش دین صاحب رحمتہ اللہ علیہ کوٹ پیجو ضلع سیالکوٹ
مدفن
شیخ خیرالدین کی وفات ۱۳۰۶ھ ہجری میں ہوئی۔قبرجوکالیاں ضلع گجرات میں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)