خلف الرشید عطأ اللہ بن شیخ عبدالہادی بن شیخ عنایت اللہ صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کامل بزرگ تھے۔خرقہ خلافت واجازت اپنے برادرعم زاد شیخ بڈھاصاحب سجادہ نشین سے پایا۔
اولاد
آپ کی اولادنہیں تھی۔اس لیے شیخ بڈھاصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے اُن کا بڑا بیٹا شیخ احمد لے کراپنامتبنّیٰ بنایااوراپنی جائیداد کا وارث کیا۔
یارانِ طریقت
آپ کے مریدوں سےتین کس صاحب خلافت تھے۔
۱۔شیخ احمد صاحب مجذوب متبنّیٰ رحمتہ اللہ علیہ گھنگول ضلع سرگودھا
۲۔شیخ احمد الدین بن شیخ بڈھاصاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ چَاوہ ضلع سرگودھا
۳۔شیخ گوہرشاہ بن شیخ ماہی شاہ صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ رنمل گجرات
مدفن
شیخ نظام الدین کی وفات ۱؎ گیارھویں ذیقعد ۱۲۹۳ھ ہجری مقدس میں ہوئی۔قبر گھنگوال ضلع سرگودھامیں ہے۔
۱؎شیخ نظام الدین کاکچھ ذکرشریف التواریخ کی تیسری جلد موسوم بہ تذکرۃالنو شاہیہ کے چھٹے حصہ صحائف الاسرارنام میں بھی لکھاجائےگا۔سید شرافت نوشاہی ۱۲۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)