شیخ پھلّے شاہ رسول نگری
شیخ پھلّے شاہ رسول نگری (تذکرہ / سوانح)
آپ شیخ فتح الدین بن شیخ محمد آفتاب صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔بیعت طریقت اپنے حقیقی چچاشیخ حمزہ شاہ صاحب جو کالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔انہیں سے خلافت پائی۔
آپ اکابر حضرات سلیمانیہ نوشاہیہ سے تھے۔
تربیّت و تکمیل
منقول ہے کہ آپ درگاہِ عالیہ سلیمانیہ پر چند روز معتکف رہے۔وہاں سے حکم ہواکہ تمہارافیض خواجہ اختیارشاہ قادری نوشاہی ساکن چننیاں ضلع گوجرانوالہ کے پاس ہے۔ چنانچہ آپ وہاں گئے۔آپ کو دیکھتےہی خواجہ صاحب نے فرمایا۔آج رات سے تمہارانتظارتھا۔اچھاہوا تم آگئے۔چنانچہ وہاں سے آپ نے فیض اخذکیااور تکمیل پائی۔
اوراووظائف
آپ درود شریف مستغاث بامحل۔روزانہ بلاناغہ وظیفہ پڑھاکرتے تھے۔
مؤلف کتاب ہذاکے جد اعلیٰ حضرت سیّد حافظ الٰہی بخش مظہر حق بن سیدحافظ نوراللہ صاحب فرشتہ صفات برخورداری رحمتہ اللہ علیہ کے ہاتھ مبارک کا لکھاہوادرودشریف آپ کے پاس موجود تھا۱؎۔
اس پر تلاوت کیاکرتے۔
۱؎یہ درود شریف قلمی مکتوبہ سید حافظ الٰہی بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے سائیں حیاتیانوالہ صاحب رسول نگری کے پاس دیکھاتھا۱۲۔ سیدشرافت
تاثیر نگاہ
منقول ہے کہ ایک روزآپ کی مجلس میں سماع ووجد کابازارگرم تھا۔چند سِکھ سواروں نے مسخری کی۔آپ نے ان پر ایسی نگاہ فرمائی۔کہ وہ اُسی وقت بیہوش ہوکر گھوڑوں سے گر پڑےاور دیر تک
بازارکی نالیوں میں تڑپتے رہے۔
فائدہ:
بزرگوں کی نگاہ سے وجدکاہونایابیہوش ہوناکوئی تعجب کی بات نہیں۔چنانچہ مولانا فخرالدین چشتی دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے بوقت سماع کے دوافغانوں پر نگاہ کی ۔تووہ بیہوش ہوکر گرپڑے۱؎۔
کمالات
آپ تمام اولاد حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ سے اپنے معاصرین میں سے تفوق رکھتے تھے۔صاحب جذبہ عزیزالوجود۔مستقیم الاحوال تھے۔
اولاد
آپ کے چار بیٹے تھے۔
۱۔شیخ فقیر بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔شیخ بہاول پیرصاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔
۳۔شیخ اللہ والہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔
۴۔شیخ اللہ بندہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ ۔مؤخرالذکر تینوں صاحبزادے بچپن میں انتقال کرگئے۔
۱؎تذکرہ اولیائے ہند جلد ۲ ص ۱۲۶ سید شرافت
یارانِ طریقت
آپ کے خواص مرید یہ تھے۔
۱۔شیخ فقیر بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرزند رسول نگر ضلع گوجرانوالہ
۲۔شیخ جیون شاہ بن شیخ عبداللہ شاہ سلیمانی بسراوی رحمتہ اللہ علیہ مانگہ ضلع گجرات
۳۔شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ رسول نگر ضلع گوجرانوالہ
۴۔سیّد خد ابخش بن سید حافظ نوراللہ صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ ساہن پال شریف گجرات
۵۔میاں امام شاہ بن میاں اکابرشاہ صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شاہ رحمان گوجرانوالہ
۶۔میاں امام بخش بن میاں خدایار بن میں فیض بخش رحمانیؒ بھڑی شاہ رحمان گوجرانوالہ
۷۔میاں بوٹے شاہ بن میاں فتح محمد صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شاہ رحمان گوجرانوالہ
۸۔میاں خدایاربن میاں فتح محمد صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شاہ رحمان گوجرانوالہ
۹۔میاں سلطان اعوان رسول نگر گوجرانوالہ
۱۰۔میاں شیراعوان رسول نگر گوجرانوالہ
۱۱۔میاں مقرب اعوان رسول نگر گوجرانوالہ
۱۲۔میاں پہلے خاں رسول نگر گوجرانوالہ
مدفن
شیخ پھلے شاہ کی وفات ۱۲۳۳ھ ہجری میں ہوئی۔مزار قصبہ رسول نگر ضلع گوجرانوالہ میں شہر سے مغربی گورستان میں ہے۔وہ گورستان آپ کے نام پر"قبرستان پُھلّے شاہ" مشہورہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)