الشفاء دختر عوف بن عبد بن حارث بن زہرہ ،زبیر کہتے ہیں،یہ خاتون(شفاء) عبدالرحمٰن بن عوف اور ان کے بھائی اسود بن عوف کی والدہ تھیں،بقولِ زبیر انہوں نےاپنی
ماں جائی بہن ضیفیہ دختر ابی قیس بن عبد مناف کے ساتھ ہجرت کی تھی،ابوعمر کہتے ہیں کہ بر بنائے قولِ زبیرعبدِعوف جو عبدالرحمٰن کے دادا تھے،اور عوف جو اس کی
والدہ کے والد تھے،دونوں بھائی تھے،اور عبد بن حارث بن زہرہ کے بیٹے تھے،غور کیجیئے،یہ ابو عمر کا قول ہے،اور اسی نے اس کی تخریج کی ہے، یہ زبیرسےابوعمرکاقول
ہے،حالانکہ اس بارے میں جو کچھ ابن ابی عاصم نے کہاہے، وہ یحییٰ بن محمود نے اجازۃًباسنادہ ابن ابی عاصم سے یوں بیان کیا کہ جس شخص نے عبدالرحمٰن بن عوف بن
عدالحارث بن زہرہ اور انکی والدہ عنقاء(یعنی شفاء دخترِعوف بن عبدالحارث بن زہرہ) کا ذکر کیا ہے،وہ تو ان کے والد کے چچاکی بیٹی تھیںاور ابن عباس سے مروی ہے کہ
عبدالرحمٰن کی والدہ نے اسلام قبول کرلیا تھا،جیسا کہ ہم اروی دخترِکریز کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔