شعیب بن اسحاق بن عبد الرحمٰن قرشی الد مشقی : امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے محدث ثقہ فقیہ جید مہتم با لا جاء تھے ۔ ابن عروبہ سے آپ نےاخیر عمر میں حدیث کو سماعت کیا اور آپ سے لیث نے روایت کی۔آپ امام اوزاعی و امام شافعی اور ولیدبن مسلم کے طبقے میں سے تھے، شیخین اور ابو داؤد دو نسائی اور ابن ماجہ نے آپ سےحدیث کی تخریج کی اور ۱۹۸ھ اور بقول بعض ۱۸۹ھ میں آپ فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)