آہ اہل حال میں سے تھے، اور صاحب تصوف بھی تھے، آپ غیر مسلم تھے دامن اسلام میں جگہ ملی، حضرت شیخ علاء الدین اجودہنی قدس سرہ کی جو حضرت فریدالدین گنج شکر قدس سرہ کے پوتے تھے۔ خدمت میں رہتے عشق و مستی میں مجذوب ہوگئے، ساری عمر اپنے پیرو مرشد کی خدمت میں گزار دی، آپ کی عادت تھی کہ بعض اوقات کئی کئی ہفتے کھانا نہ کھاتے اور پانی نہ پیتے لیکن جب کھانے پر آتے تو کئی کئی آدمیوں کا کھانا بیک وقت کھاجاتے اور پوری مشک پانی پی جاتے، ایک بار آپ چونے کے ایک ڈھیر پر بیٹھے تھے، اور چونا کھانے لگے، لوگوں نے پوچھا سو بہن کیا کھا رہے ہو، کہنے لگے کیا کروں یہ بدبخت نفس ہمیشہ کھانے کی خواہش کرتا ہے آج اسے چونے کی مار ماروں گا۔
آپ کی وفات صاحب شجرہ چشتیہ نے ۷۲۸ھ لکھی ہے۔
شیخ سوبہن صاحب جذب الٰہ شد چودر فردوس از ہاتف عیاں
|
|
بود بر چرخ یقین بدر الکمال بس حبیب جاذب آمد ارتحال ۷۲۸ھ
|
(حدائق الاصفیاء)