سدیسہ انصاریہ،بروایتے وہ جناب حفصہ کی آزاد کردہ تھیں،اسحاق بن یسار نے فضل بن موفق سے انہوں نے اسرائیل سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے سالم سے،انہوں نے
سدیسہ سے اور ایک دفعہ جناب حفصہ نے بتایا،کہ حضورِاکرم نے فرمایا،کہ جب سے عمر نے اسلام قبول کیاہے، شیطان کا جب بھی عمر سے آمنا سامنا ہوا،وہ منہ کے بل گر
پڑا، یہی روایت عبدالرحمٰن بن فضل نے اپنے والد سے بیان کی،لیکن انہوں نے اسناد میں حفصہ کا نام نہیں لیا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکرکیا ہے۔