ایک صاحب شریعت بزرگ تھے انہوں نے بھی حضرت بری امام رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ انور پر چلّہ کشی اور زائرین کی خدمت کے صلہ میں روحانی فیض حاصل کیا ۔آپ کا وصال ۲۸ اپریل ۱۹۷۸ ء میں ہوا ۔ حضرت بری امام رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف کی چاردیواری کے ساتھ شمال میں مسجد گزار ا گزار ی کے قریب مدفوں ہیں ۔خلیفہ مجاز حضرت عثمان علی شاہ صاحب کی نگرانی میں ہر سال ۱۹ ۔ ۲۰ جمادی الاول میں دو روزہ محفل عرس بڑے تزک وا حتشام کے ساتھ منقد ہوتی ہے جس میں پاکستان کے نامور نعت خوان اور قوال حصّہ لیتے ہیں ۔
(فیضانِ امام برّی)