سلیمان بن ابی المعزوھب بن عطاء الاذرعی: صدر الدین لقب اور ابو التربیع کنیت تھی،مصر میں آکر مقیم ہوئے۔صفدی نے کہا ہے کہ آپ اپنے زمانہ کے امام عالم علّامہ متجر تھے وقائق و عوامض فقہ میں عارف و ماہر تھے۔مصرو شام میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہیٰ ہوئی۔فقہ محمود بن عبد السید حصیری تلمیذ قاضی خان سے حاصل کی اور آپ سے آپ کے بیٹے محمد بن سلیمان اور احمد بن ابراہیم سروجی نے تفقہ کیا۔مدت تک قضاء مصرو شام کے متولی رہے اور تراسی سال کی عمر میں ۶۷۷ھ کو فوت ہوئے۔’’جواہر اسرار‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔ آپ نے قاضی خان کی شرح زیادات کو منتخب کیا۔
حدائق الحنفیہ