سویدبن غفلہ ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ہشیم سے،انہوں نے ہلال بن خباب سے،انہوں نےمیسرہ
ابوصالح سے،انہوں نےسوید بن غفلہ سےروایت کی کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سےصدقات جمع کرنے والاآیا،کہنےلگا،میری ذمہ داری یہ ہے کہ نہ
تودودھ دینےوالےجانورکو پکڑوں گااورنہ ملے ہوئے جانوروں میں تفریق کروں گا،اورنہ بچھڑے ہوئےجانوروں کوجمع کروں گا،اتنے میں ایک آدمی بڑے کوہان والی اونٹنی
لئے آیا،محصل کوکہاکہ یہ لےلو،لیکن اسے نے انکار کردیا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔