ابن نعمان حنفی (٭ایک قبیلہ جو عرب میں اس کی طرف منسوب ہیں) ان کا تذکرہ عبدان ابن محمد مروزی نے لکھا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ ہم سے محمد بن مرزوق نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھے غالب بن حلبس نے بیان کیا وہ کہتے تھے م سے حارث بن عبید ایاوی نے اپنے والد سے انھوں نے آثال بن نعمان حنفی سے نقل کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے ہم اور فرات بن حیان نبی ﷺ کے پاس گئے۔ ہم نے آپ کو سلام کیا آپنے ہامرے سلام کا جواب دیا ہم اس وقت تک اسلام نہ لائے تھے پھر آپ نے فرات بن حیان کو کچھ زمیں بھی معافی میں دی تھی۔ فرات بن حیان کو حضرت حسان بن ثابت کا یہشعر پہنچ چکا تھا۔ ترجمہ سعر اگر ہم کہیں دہر ادہر ڈھونڈھنے سے رات بن حیان کو پا جائیں تو وہ رہن ہالک (٭رہن بالک کع معنی وہ ہوئی چیز جو پھر اپنے مالک کے قبضے میں نہ جائے مطلب یہ ہے کہ ہم ان کو قید کر لیں پھر کبھی نہ چھوڑیں) ہو جائیں۔
عبدان نے اس سے زیادہ زکر نہیں کیا ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)