بن عمرو بن جراد بن یربوع الجہنی یہ سلسلہ نسب بہ روایت ابو عمر ہے ابن الکلبی نے یوں بیان کیا ہے: ودیعہ بن عمرو بن یسار بن عوف بن جراد بن یربوع بن طحیل بن عدی بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہینہ یہ لوگ بنو سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار کے حلیف تھے انہوں نے بہ قول موسیٰ و ابن اسحاق غزوۂ بدر میں شرکت کی ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر، ودیعہ بن عمرو الجہنی کا ذکر کیا ہے اور بن اسحاق سے یہ بھی مروی ہے کہ وہ بنوا شجع سے تعلق رکھتے تھے لیکن پہلی روایت اصح ہے ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔