ابن عبدالمنذر۔ بن زبیر۔ یہ ابن مندہ کا قول ہے ابن علی دائود نے کہا ہے کہ ان کا نام خارجہ بن عبدالمنذر ہے۔ محمد بن ابراہیم اسباطی نے ابن فضیل سے انھوں نے عمرو بن ثابت سے انھوں نے ابن عقیل سے انھوں نے عبدالرحمن بن یزید سے انھوںنے جاریہ بن عبدالمنذر سے روایت کی ہے ہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جمعہ کادن سب دنوںکا سردار ہے اور ابن ابی دائو دنے محمد بن اسماعیل احمسی سے انھوں نے ابن فضیل سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا (ان کا نام) خارجہ بن عبدالمنذر ہے۔ اس حدیث کو بکر بن بکار نے عمرو بن ثابتس ے اپنی سند کے ساتھ عبدالرحمن بن یزید سے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث ابو لبابہ بن عبدالمنذر سے مروی ہے اور انھوں نے پری حدیث ذکر کی ہے ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ یعنی جاریہ کا ذکر کرنا وہم ہے صحیح رفاعہ بن عبدالمنذر ہے اور یہ ہدیث ابو لبابہ بن عبدالمنذر کے نامس ے مشہور ہے ابولبابہ کانام رفاعہ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بشیر ہے یہ کسی نے نہیں کہا کہ ان کا نام جاریہ ہے یا خارجہ ہے سوا اس کے جو اس وہم کرنے والے نے ابن ابی دائو دسے روایت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)