سیّد عبدالقادر ثانی اوچی کے فرزند ارشد ہیں۔ عالی ہمت اور صاحبِ فضل و کمال تھے۔ والدِ ماجد کی وفات کے وقت ناگور میں تھے۔ ایک روز مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ فرمایا: مجھے پدر بزرگوار نے بلایا ہے اور میں نے ان کی آواز بگوشِ ظاہری سنی ہے۔ اسی وقت اوچ کو روانہ ہوگئے۔ گوعین وفات کے وقت تو نہ پہنچ سکے، چند روز کے بعد پہنچے، اور والدِ ماجد کے حکم کے مطابق لباسِ خرقہ و اجازت خلافت و نعمتِ سجادہ نشینی سے مشرف ہوئے۔ بقول صاحب اخبار لاخیار ۹۴۲ھ میں وفات پائی۔ مزار اوچ میں ہے۔
سیّدِ رزاق شاہِ والا جاہ میرِ حق آفتاب گو سالش ۹۴۲ھ
|
|
رفت چوں در جناں ز دورِ زماں باز مخدوم قطبِ عالم خواں ۹۴۲ھ
|