ابوہریرہ واقدی نے ان کا نام یہی بتایاہے اور کہاہے کہ ۵۹ھ میں بعمر اٹھاون سال وفات پائی ۔مقام ذوالحلیفہ میں رہتےتھے ان کا ایک گھرمدینہ میں تھا جس کوانھوں نے اپنے غلام پر خیرات کردیاتھا کنیت کے بابوں میں ان کا حال پھربیان کیا جائے گا ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے حضرت ابوہریرہ کے نام میں قریب قریب بیس اختلاف ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)