ابن عمروبن ہلال۔اوربعض لوگ ان کو ابن شرحبیل کہتے ہیں۔مزنی ہیں۔یہ علقمہ اورابوبکرکے والد ہیں یہ بھی ان رونے والوں میں تھے جن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی ہے۱ ؎ ولاعلی الذین اذا ما اتوک لتحملہ قلت لا اجد ما اھلکم علیہ الٓایہ۔یہ لوگ چھ آدمی تھے ان سے ان کے بیٹے علقمہ نے اورابن بریدہ نے روایت کی ہے صحابی ہیں اور روایت حدیث بھی کرتے ہیں ان کے بیٹے اہل بصرہ کے بڑے لوگوں میں تھےمشہورتھا کہ حسن بصری بوڑھوں میں ہیں اوربکرجوانوں میں۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند سے ابوبکربن ابی عاصم تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے معتمر بن سلیمان نے محمد بن فضاء سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے علقمہ بن عبداللہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے مسلمانوں کے رائج کیے ہوئے سکہ کے بے ضرورت توڑنے سے ۔ان سے ان کے بیٹے علقمہ نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب تم میں سے کوئی شخص گوشت خریدے تو اس میں شوربہ ذیادہ کردے (تاکہ بہت سے لوگ اس میں شریک ہوسکیں) ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)