بن زید بن سوادبن مالک بن غنم بن مالک بن نجار۔ابی کے والد ہیں اور ابن ام حرام کے ساتھ مشہورہیں حضرت انس بن مالک کے خالہ زاد بھائی ہیں ان کی والدہ ام حرام بنت ملحان ہیں جو حضرت عبادہ بن صامت کی بی بی تھیں۔پس یہ حضرت عبادہ کے رہیب ہوئے،انھوں نے بہت بڑی عمرپائی تھی یہاں تک کہ ان سے ابراہیم ابن ابی عبلہ نے روایت کی ہے۔ہمیں ابویاسر نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے کثیر بن مروان یعنی ابومحمد نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے ابراہیم بن ابی عبلہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے میں نے عبداللہ بن عمروبن ام حرام انصاری کو دیکھا ہے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دونوں قبلوں کی طرف نمازپڑھی تھی ان کے جسم پر ایک خاکی رنگ کا سوتی کپڑا تھا۔کثیر کا خیال ہے کہ سوتی چادرمرادہے۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)