لشکری۔ان کا نام اعوس تھا جیساکہ ابن شاہین نے اسکوذکر کیاہےسنان حنفی نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی زکوٰۃ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں حاضر کی وہ قبیلہ لشکر سے تھا اس قبیلہ کی زکوٰۃ لے کر اعوص بن عمروآئے تھے حضرت نےپوچھا کہ تم کون ہو انھوں نے کہا میں اعوس بن عمرو ہوں حضرت نے فرمایا نہیں بلکہ تمھارا نام عبداللہ ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)