آپ سیّدغلام رسول المعروف غلام شاہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی راجوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اصغرتھے۔بیعت و خلافت اپنے ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمد بخش برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش رسولنگری رحمتہ اللہ علیہم تھا۔
آپ بھی اپنے بڑے بھائی سیّد اللہ دتہ رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ چک سواری میں سکونت پذیرہوئے۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند سیّد فضل حسین رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
تاریخ وفات
سیّد احمددین کی وفات نوویں ربیع الاوّل ۱۳۱۷ھ میں ہوئی۔آپ کی قبر چک سواری ۔ضلع میرپور۔علاقہ آزادکشمیرمیں ہے۔
مادۂ تاریخ "شاہِ ہفت کشور"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)