خلف دوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعید دُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ نے بیعت وخلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدق شاہ سلیمانی رسول نگری سے حاصل کی۔
آپ بارعب وجلالیّت تھے۔رَن مل میں سکونت رکھتے ۔دنیاسے لاولد انتقال کیا۔
یارطریقت
آپ کے ایک خلیفہ میاں محمد الدین بن میاں نبی بخش سچیاری نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔اُن کے ذریعہ آپ کا سلسلہ فقر جاری ہے۔
وفات ۱۳۰۵ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)