ابن کرز بن عامر بن عبداللہ بن عبد شمس بن غمغمہ بن جریر بن شق بن صعب بن یشکر بن رہم بن افرک ابن نذیر بن قسر ابن عبقر بن انمار بن اراش بن عمرو بن غوث بن نبت بن مالک بن زید بن کہلان بن سبا بجلی قسری۔ خالد بن عبداللہ بن یزید بن اسد قسری امیر عراق کے دادا ہیں۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ انھوں نے نبی ﷺ کی صحبت حاصل کی ہے اور ان کے بیتے یزید بن صحابی ہیں۔ ان سے مہاصر بن حبیب نے اور ضمرہ بن حبیب نے اور ان کے پوتے خالد بن عبداللہ نے روایت کی ہے۔ انھوں نے نبی ﷺ کو ایک کمان ہدیہ میں دی تھی وہ کمان نبی ﷺ نے قتادہ بن نعمان کو دے دی تھی۔ ہمیں ابو یاسر نے اپنی اسناد کے ساتھ عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے ابو معمر نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں سیار نے خالد قسری سے انھوںنے اپنے والد عبداللہ نقل کر کے خبر دی کہ نبی ﷺ نے ان کے دادا یزید بن اسد سے فرمایا کہ جو بات تم اپنے لئے پسند کرو وہی سبکے لئے پسند کرو۔ انکا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)