ابن سلامہ اشہلی انصری۔ واقعہ جسر کے دن شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے کیا ہے۔ اور ان دونوں نے اس اسناد کے ساتھ جو اسعد بن حارثہ کے بیان میں گذر چکی ابن شہاب سے نقل کیا ہے کہ یہ اسعد بھیجسر کے دن شہید ہوئے اور ہشامبن کلبی نے ان کو سعد بغیر الف کے کھا ہے (اور انک ا نسب اس طرح بیان کیا ہے) ابن سلامیہ بن وقش بن زعنبہ بن زعوبین عبدالاشہل اور کہا ہے کہ یہ جسر کے دن شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابو عمر نے حرف سین میں سعد کے بیان میں یا ہے۔ یہ بھی ابن کلبی کے قول کی تائیدکرتا ہے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)