ابن یزید بن فاکہ بن یزید بن خلدہ بن عامر بن زریق بن عبد حارثہ بن مالک بن عضب بن جشم بن خزرج یہ ابو عمر اور ہشام کلبی کا قول ہے۔ کلبی نے اور موسی بن عقبہ نے بیان کیا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے مگر ابن اسحاق نے ان کا تذکرہ بدریوں میں نہیں کیا ابو نعیم نے (انکا نام اس طرح) بیان کیا ہے اسعد بن یزید انصاری اور بعض لوگ کہتے ہیں (اسعد) بن زید اور ابن شہاب سے ان لوگوںکے نام میں جو انصار کے قبیلہ بنی نجار کی شاخ بنی زریق سے جنگ بدر یں شریک ہوئے اسعد بن یزید بن فاکہ ک نام بھی مروی ہے ان کا تذکرہ ابو نعیم نے اور ابو عمر نے اور ابو موسینے کیا جو میں کہتا ہوں کہ ابو نعیم کے قول میں اعتراض ہے کیوں کہ زریق نجار کی شاخ نہیں ہے کیوں کہ نجار ثعلبہ بن عمرو بن خزرج کی اولاد میں ہیں پس ان کے اور نجار کے درمیانہ میں علاقہ ولدیت کا نہیں ہے اور بعض لوگوں نے ان کا نام سعد بن زید بن فاکہ بتایا ہے اور بعض نے سعد بن یزید بن فاکر اور سب اپنے اپنیمقام میں انشاء اللہ آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)