ان کے نام میں ہمزہ کو پیش ہے۔ سعیہ کے بیٹے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں ہمزہ کو زبر ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام اسد ہے۔ ان کا ذکر ان دونوں ناموںیں ہوچکا ہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ ابراہیم بن سد نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے کہ اسید کے ہمزہ کو پیش ہے اور یونس بن بکیر نے ابن اسحاق سے ہمزہ کو زبر نقل کیا ہے دارقطنی نے کہا ہیک ہ یہی صحیح ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)